سکھر(جیوڈیسک)سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ وہ صوبوں کو لڑانا نہیں چاہتے، ملک میں ایک اور بنگلہ دیش بننے سے روکنے کیلئے پیپلز پارٹی نے کالاباغ جیسی نفرتوں کی دیوار کا خاتمہ کیا۔
سکھر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئیخورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ بیٹ بال اور چھکے چوکوں والی باتیں کرنے والے اپنا منشور بتائیں، عوام کو گمراہ مت کریں۔ نوجوان نسل اتنی بے وقوف نہیں کہ لیپ ٹاپ پر بک جائے۔
وہ تب خوش ہوں گے جب ان کی ڈگری کے مطابق ان کو نوکریاں ملیں گی۔ انھوں نے کہا کہ سیاستدان کبھی جھوٹ نہیں بولتا اور کبھی جھکتا نہیں، بلکہ سیاستدان بڑے بڑے ڈکٹیٹروں کو جھکاتا ہے۔