سکھر : پنجاب سے کراچی جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس بارہ گھنٹے لیٹ

Sukkur

Sukkur

پنجاب سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کا انجن خراب ہونے کی وجہ سے بارہ گھنٹے لیٹ، روہڑی اسٹیشن پر مسا فروں نے سکھر ایکسپر یس کے آگے دھرنا دیا اور سخت نعرے بازی کی۔

شد ید گرمی اورحبس سے پریشان مسافر علامہ اقبال ایکسپر یس کے بارہ گھنٹے لیٹ ہونے پر احتجاج پر اتر آئے اور انہوں نے روہڑی اسٹیشن پر کھڑی سکھر ایکسپریس کے آگے احتجاجی دھرنا دیا جس پر پولیس نے مو قع پر پہنچ کر مسافروں کو منتشر کیا اور سکھر ایکسپریس کو منزل کی جانب روا نہ کر دیا

اس موقع پرمسا فروں کا کہنا تھا کہ ریلوے نے کرایوں میں حد درجہ اضافہ کر دیا ہے لیکن ٹرینوں کی حالت بہتر نہیں کی جس کی وجہ سے آئے روز ٹرینوں کا لیٹ ہونا معمول بن چکا ہے ۔بعد ازاں علامہ اقبال ایکسپریس کا انجن تبدیل کرنے کے بعد اسے روہڑی اسٹیشن سے روانہ کر دیا گیا۔