سکھر میں ٹریلر اور مسافر ویگن میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق، 7 زخمی

Sukkur

Sukkur

سکھر(جیوڈیسک) سبزی منڈی کے قریب ٹریلر اور مسافر ویگن میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہو گئے۔ سکھر میں سبزی منڈی کے قریب ٹریلر اور مسافر ویگن میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہو گئے۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔