سکھر: ٹرک، کار اور رکشے میں ٹکر، بچے سمیت 4افراد جاں بحق

Sukkur

Sukkur

سکھر (جیوڈیسک) سکھر سٹی بائی پاس پر ٹرک،رکشے اور کار میں ٹکر سے ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق سکھر کے قریب سٹی بائی پاس پر منی ٹرک، رکشہ اور کار آپس میں ٹکراگئے، حادثے میں ٹرک ، رکشے پر الٹ گیا۔

ایدھی اہلکاروں نے لاشیں سول اسپتال سکھر منتقل کردیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے دو افراد کی شناخت جیکب آباد کے رہائشی امان اللہ اور کلر گوٹھ کے رہائشی عبید اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔