سکوک بانڈ جاری کرنا اسلامی سرمایہ کاری کی مقبولیت کا ثبوت ہے: موڈیز

International Rating Agency Moody's

International Rating Agency Moody’s

لاہور (جیوڈیسک) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے مطابق پاکستان کی معاشی صورتحال مستحکم ہے۔ پاکستان کی جانب سے سکوک جاری کرنا اسلامی سرمایہ کاری اور مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

موڈیز نے پاکستانی سکوک بانڈ کی درجہ بندی سی اے اے ون مقرر کر دی جو موڈیز کی جانب سے پاکستانی معیشت کے لئے جاری ریٹنگ کے برابر ہی ہے۔

دوسری عالمی ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے پاکستانی سکوک بانڈ کی ریٹنگ منفی بی مقرر کی ہے۔ پاکستان کی جانب سے دوسری مرتبہ سکوک بانڈ جاری کئے جا رہے ہیں جس کا مقصد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری ہے۔

پاکستان نے پہلی مرتبہ دسمبر 2004 میں ساٹھ کروڑ ڈالر مالیت کے عالمی سکوک بانڈ جاری کئے تھے۔