کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سلیمان لاشاری قتل کیس میں مقدمہ سیشن کورٹ منتقل کرنے سے متعلق درخواست پر دوبارہ دلائل دینے کا حکم دیا ہے۔
سلیمان لاشاری قتل کیس میں سرکاری وکیل عبدالمعروف نے بتایا کہ عدالتی حکم پر مدعی اور اہل خانہ کو سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔
عدالت نے مقدمہ سیشن کورٹ منتقل کرنے سے متعلق درخواست پر دوبارہ دلائل دینے کا حکم دیا اور کیس کی سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی۔