کراچی (جیوڈیسک) سلیمان لاشاری قتل کیس کے مرکزی ملزم سلمان ابڑو اور 4 پولیس اہلکاروں کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے سلیمان لاشاری کے قتل کے مرکزی ملزم سلمان ابڑو کو پولیس کی جانب سے زخمی حالت میں اسپتال سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔
جہاں تفتیشی افسر نے سلمان ابڑو اور 4 پولیس اہلکاروں کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ تفتیش کے دوران جو بھی پیش رفت ہو اس سے متعلق آئندہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کیا جائے۔