سلیمان لاشاری قتل کیس: عینی شاہدین نے مرکزی ملزم کو پہچان لیا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سلیمان لاشاری کیس میں عینی شاہدین نے مرکزی ملزم کو شناخت کرلیا، شناختی پریڈ کمرہ عدالت کے بجائے اسپتال میں ہوئی۔

سلیمان لاشاری قتل کیس میں مرکزی ملزم سلمان ابڑو کی شناختی پریڈ کیلئے عینی شاہدین کو اسپتال لایا گیا۔ مقتول سلیمان لاشاری کی والدہ، بھائی، بہنوئی اور گھریلو ملازم نے مرکزی ملزم کو مجسٹریٹ کے سامنے پہچان لیا۔

بیٹے کے قاتل کو پہچاننے کے بعد مقتول کی والدہ کے ضبط کے بندھن ٹوٹ گئے، اس سے پہلے لواحقین 4 اور پولیس اہلکاروں کو شناخت کر چکے ہیں۔