صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری، 19 مارچ کو پھانسی دی جائیگی

Sult Mirza

Sult Mirza

کراچی (جیوڈیسک) جیل حکام نے قتل کے الزام میں زیر حراست صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دئیے، پھانسی 19 مارچ کو دی جائے گی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے قتل کے الزام میں زیر حراست صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے۔ مجرم کو 19 مارچ کو پھانسی دی جائے گی۔ جیل حکام نے ڈیتھ وارنٹ کے لٗئےعدالت سے رابطہ کیا تھا۔ صدر ممنون حسین صولت مرزا کی رحم کی اپیل مسترد کر چکے ہیں۔

اس سے پہلے وفاق نے محکمہ داخلہ سندھ کو پھانسی پر عملدرآمد معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔ صولت علی عرف صولت مرزا عرف عمر کو سابق ایم ڈی کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن ملک شاہد حامد کے قتل کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مئی 1999 ء میں تین مرتبہ پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔