اورنگزیب سلطان اکیڈمی کے تحت ڈسٹرکٹ ایسٹ منی اولمپکس برائے امن و محبت اور قومی یکجہتی
Posted on October 8, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : اورنگزیب سلطان اکیڈمی کے زیر اہتمام کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ ایسٹ منی اولمپکس مورخہ 10اکتوبر 2013ء بروز جمعرات صبح 11بجے تا3بجے دوپہر تک C.A.Aائر پورٹ اسٹار گرائونڈ پر منعقد کرا رہی ہے۔ اورنگزیب سلطان اکیڈمی کے بانی گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان نے ڈسٹرکٹ منی اولمپکس کی تفصیلات بتا تے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد شہر کراچی میں امن ،محبت اور قومی یکجہتی کا فروغ ہے۔
منی اولمپکس میں کھیلوں کے مختلف مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں کھلاڑیوں اور نوجوانوں اور والدین بھی شرکت کرینگے۔
اُنہوں نے اُمید ظاہر کی ہے کہ کھیل کے اس ایونٹ کے ذریعے شہر خصوصاً ڈسٹرکٹ ایسٹ میں قیام امن اور محبت کے فروغ میں مدد حاصل ہوگی اورنگزیب سلطان نے ڈسٹرکٹ ایسٹ منی اولمپکس کے انعقاد کے حوالے سے تعاون پرحق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری ،ڈپٹی کمشنر ایسٹ سمیع الدین صدیقی اور میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com