اورنگزیب سلطان اکیڈمی کے زیر اہتمام راجکو انقلاب اگربتی امن کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز
Posted on October 22, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : اورنگزیب سلطان اکیڈمی آف پاکستان کے زیر اہتمام راجکو انقلاب اگربتی امن کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ٹائی فون ٹوٹل کنٹرول بمقابلہ تارا گولڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈی ایس پی ٹریفک ایسٹ شاہراہ فیصل یعقوب مہر نے بال کو ہٹ لگا کر کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اورنگزیب سلطان اکیڈمی آف پاکستان تعلیم کے فروغ کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کے انعقاد کے ذریعے امن و یکجہتی کا پیغام عام کرنے کے لئے جو کاوشیں انجام دے رہی ہے و قابل ستائش ہے انہوں نے کہاکہ کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں۔
کھیلوں کی تقریبات کے انعقاد کے ذریعے محبت اور یکجہتی کو فروغ حاصل ہوگا انہوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد اور اتحاد و یکجہتی اور امن کے فروغ کے حوالے سے کاوشوں پر اورنگزیب سلطان اکیڈمی آف پاکستان کے بانی گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈرز ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان کو خراج تحسین پیش کیا ۔راجکو انقلاب اگربتی امن کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں ٹائی فون ٹوٹل کنٹرول کرکٹ ٹیم نے تارا گولڈ کرکٹ ٹیم کو 21رنز سے شکست دے دی فاتح ٹیم ٹائی فون ٹوٹل کنٹرول کے فراز فرید نے 60گیندوں پر 75رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جنہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا اس موقع پر کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سنیئر وائس چیئر مین معراج الحق، فیاض ابو بکر ،سعید عالم اور سنگر امجد رانا اور دیگر بھی موجود تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com