لاہور (جیوڈیسک) ملائیشیا میں ہونے والے تیسرے سلطان جوہر باہرو ہاکی کپ کے لئے قومی جونیئر ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔حالیہ قومی ہاکی ٹیم کی ہار اور فیڈریشن میں سیکریٹری جنرل کی تبدیلی کے بعد اب جونیئر کھلاڑی جیت کا سفر شروع کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن میں آصف باجوہ کے مستعفی ہونے کے بعد جونیئر ٹیم کے ہیڈ کوچ رانا مجاہد علی نئے سیکریٹری جنرل مقرر ہو چکے ہیں۔ کوچ دانش کلیم کہتے ہیں سینئر ٹیم کی ہار یا فیڈریشن میں تبدیلی سے کھلاڑیوں پر دباو نہیں اور ٹورنامنٹ سے شائقین کو اچھی خبر ہی ملے گی۔
اس سے پہلے ہونے والے دونوں سلطان جوہر بھارو کپ میں جونیئر ٹیم کی کاکردگی غیر تسلی بخش رہی تھی لیکن کپتان عمر بھٹہ اس بار تمام تلخ یادیں بھلانے کے لیے تیار ہیں۔ قومی جونیئر ٹیم نے انیس ستمبر کو ملائیشیا روانہ ہو گی جہاں ٹورنامنٹ کا آغاز بائیس ستمبر سے ہو گا۔