ڈبلن آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) سابق وزیراعظم آزادکشمیر اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 27 اکتوبر کو کشمیر ملین مارچ کے سلسلہ میں 26 اکتوبر کو ڈبلن ایرپوٹ پہنچے ڈبلن آئر پورٹ پہنچنے پر پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ ۔پی ٹی آئی آئرلینڈ منہاج القرآن آئرلینڈ کے قائدین و کارکنان اور دیگر سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کے قائدین کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی اہم شخصیات نے ان کا پرتپاک استقبال کیا استقبالیہ وفد کی قیادت پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ کے چیف آرگنائزر پیر شیراز حسین قادری نے کی اور آپ کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ہمارے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کشمیر ملین مارچ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ہم 27اکتوبر کو بہت بڑا تاریخی ملین مارچ کرنے جارہے ہیں کیونکہ 27 اکتوبر وہ سیاہ دن تھا جب بھارتی افواج نے کشمیر پر اپنا غاضبانہ قبضہ کیا میں نے مظلوم اور نہتے کشمیریوں کی آواز کو عالمی برادری تک پہنچانا ہے لندن سے شروع ہونے والے ملین مارچز کا سلسلہ جاری ہے اور اب پانچویں ملین مارچ ڈبلن میں ہو رہا ہے میں پوری دنیا میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کو بے نقاب کروں گا۔
آپ نے یہ بھی بتایا کہ آج شام کو میری آئرش پارلیمنٹیرین سے بھی خصوصی ملاقات ہے میں ان کے آگے بھی اپنا موقف بھرپور طریقے سے بیان کروں گا اس کے علاوہ پی ٹی آئی کشمیر اور پی ٹی آئی آئرلینڈ کا کنونشن ہے جسے میں خطاب کروں گا اس دوران ائرپورٹ قائد تحریک برسٹر سلطان محمود چوہدری زندہ باد کشمیر بن کے رہے گا پاکستان ۔پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر یورپ کے چیف آرگنائزر زاہد ہاشمی فرانس پی ٹی آئی کشمیر یورپ ویمن لیگ کی چیف آرگنائزر محترمہ لبنیٰ الہی ڈنمارک سے اور ملک وحید جرمنی سے خصوصی طور پر اس ملین مارچ کے لیے آئرلینڈ پہنچے۔