بدین میں اتائی سمیت تین افراد گرفتار

Badin

Badin

بدین (جیوڈیسک) بدین میں اتائیوں کے خلاف آپریشن 3 افراد گرفتار، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بدین میں محکمہ صحت کی ٹیم نے جواے سی بدین احمر نائک، ڈاکٹر حفیظ اور ٹی ایچ او ڈاکٹر پیر محمد واہرو پر مشتمل تھی، چھاپہ مارکر دانتوں کے اتائی ڈاکٹر سلطان مغل سمیت 2 ٹیکشن طارق آرائیں اور عالم بوھڑ کو گرفتار کرکے ان کا سول کورٹ بدین سے ایک روز کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔

اتائی سلطان مغل کا کہنا ہے کہ انکے پاس پاکستان ڈینٹل کونسل کے اجازت نامے بھی ہیں اور اسکے خلاف یہ کارروائی سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہے جبکہ چھاپہ مارٹیم کا کہنا ہے کہ اسکے پاس ڈاکٹر سلطان مغل کی جانب سے پیش کی جانے والی تمام ڈگریاں جعلی اور دوسروں کے نام پر ہیں۔