سلطان آف جوہر کپ ہاکی : پاکستان اور آسٹریلیا آج مدمقابل

Pakistan Australia Match

Pakistan Australia Match

جوہر بارو (جیوڈیسک) سلطان آف جوہر کپ ہاکی ٹورنا منٹ میں پاکستان جونیئر اپنا دوسرا میچ آج آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ پہلے میچ میں پاکستان جونئیر ٹیم برطانیہ سے پانچ صفرسے ہار گئی۔

ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری ایونٹ کے افتتاحی میچ میں گرین شرٹس آف کلر نظر آئے، برطانیہ نے بارہویں اور چودہویں منٹ میں لیوک ٹیلر کے گول کی بدولت برتری حاصل کی، پچیسویں منٹ میں ٹیلرنیایک بار پھر گیند کو جال میں پہنچا کر ہیٹرک مکمل کی، میچ کا پہلا ہاف تین صفرسے برطانیہ کی برتری پر ختم ہوا۔

برطانوی ٹیم نے دوسرے ہاف میں بھی جارحانہ کھیل پیش کیا اور مزید دو گول اسکور کر کے پانچ صفرسے فتح اپنے نام کر لیا۔ قومی جونئیر ٹیم اپنا دوسرا میچ پیر کو آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گی۔