ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم’’سلطان‘‘ میں ’’باکسر‘‘ کے علاوہ والد کے روپ میں بھی نظر آئیں گے۔
بالی ووڈ کے کے نامور فلمساز علی عباس ظفر کی نئی آنے والی فلم’’سلطان‘‘ باکسر کی کہانی پر مبنی ہے جس میں اداکار سلمان خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں تاہم فلم میں دبنگ خان کے مدمقابل اداکارہ کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم میں سلمان خان ’’باکسر‘‘ کے روپ میں نظر آئیں گے تاہم فلم میں دبنگ خان ’’والد‘‘ کا روپ بھی دھاریں گے جو کہ ان کا منفرد کردار ہوگا۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان پہلے بھی فلموں ’’جب پیار کسی سے ہوتا ہے‘‘،’’بیوی نمبر1‘‘ اور ’’باڈی گارڈ‘‘ میں بھی والد کے کردار میں جلوہ گر ہوئے تھے۔