سلطان آباد میں پانی کی قلت کیخلاف تحریک انصاف کا مظاہرہ

PTI Rally

PTI Rally

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے تحت سلطان آباد میں پانی کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے تحت سلطان آباد میں پانی کی شدید قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئر رہنما غنی خٹک نے کہا کہ عوام کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے، سلطان آباد میں پانی کی شدید قلت کافوری نوٹس لیا جائے

اور سند ھ حکومت سلطان آباد میں ٹینکر مافیا کے خلاف فوری کارروائی کرے، دوسری جانب تحریک انصاف کے سماجی رہنما افسر خان خٹک نے کہا ہے کہ علاقے میں پانی کی بندش کاسلسلہ فوری طورپر بند نہ کیا گیا تو سلطان آباد کے عوام سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم انتظامیہ کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ اس مسئلے کو فوراََ حل کیا جائے بصورت دیگر عوام کی طاقت سے امریکی کونصلیٹ کے سامنے پرامن احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔