گرمیوں کی چھٹیاں ختم، کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیمی ادارے آج کھلیں گے

Children

Children

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں تین اگست کو ختم ہونا تھیں تاہم بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث صوبائی حکومت نے سات دن کی توسیع کر دی۔

پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ کی جانب سے اس اقدام کے خلاف مزاحمت کی گئی اور تین اگست کو ہی اسکول کھولنے کا اعلان کیا گیا۔

لیکن حکومت کی جانب سے سخت کارروائی اور گرفتاریوں کے احکامات کے بعد حکومتی فیصلہ تسلیم کر لیا گیا۔