موسم گرما کی تعطیلات، اساتذہ کو کنوینس الائونس نہ دینے پر جواب طلب

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران اساتذہ کو کنوینس الاؤنس نہ دینے کے پر سیکرٹری سکولز سے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ٹیچر ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات میں کنوینس الائونس نہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا حالانکہ یہ ٹیچرز کا آئینی حق ہے اس سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ پنجاب حکومت کا جاری کردہ نوٹفکیشن کالعدم قرار دیا جائے ۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے سیکرٹری سکولز سے 15 روز میں جواب طلب کر لیا۔