موسم گرما میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ نہیں ہو گا: عابد شیر علی

Abid Sher Ali

Abid Sher Ali

دیپالپور (جیوڈیسک) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ موسم گرما میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چھ سے آٹھ گھنٹے سے زیادہ نہیں ہو گا۔

دیپالپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ حکومت نے دس ماہ کے دوران چار ہزار دو سو پچاس میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی۔

کسانوں کو سولہ روپے فی یونٹ سے کم کرکے دس روپے چونتیس پیسے سے فی یونٹ کے فکس ریٹ پر بجلی دی جا رہی ہے۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ راجہ رینٹل نے 24 روپے فی یونٹ خرید کر کک بیکس وصول کیے۔