سمر سیزن میں ننھے منے بچوں کے کارٹونز نے ہالی ووڈ کی دنیا پر قبضہ کرلیا

Cartoons

Cartoons

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) باکس آفس پر اس وقت بچوں کا قبضہ ہے۔۔جب سے گرمیوں کی چھٹیاں ہوئی ہیں، کارٹونز فلموں نے بڑے بڑوں کی فلموں کو ایک بار بھی جمنے نہ دیا۔ اب کی بار بھی کچھ ایسا ہی ہوا اور اس ہفتے بھی کارٹون فلم ڈسپائیک ایبل می ٹو۔ نے دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر اپنی اجارہ داری قائم کی ہوئی ہے۔ ولن سے ہیرو بننے کی کہانی بچوں کو بیحد پسند آئی اور انھوں نے اس فلم کے دوسرے ہفتے بھی اتنے ٹکٹس خریدے کہ فلم نے کامیڈی فلم گرون اپس ٹو۔۔کو بھی مات دے دی۔

فلم ڈسپائیک ایبل می ٹو نے اب تک چارسو بہتر میلن ڈالرز کا بزنس کرکے نمبر ون پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔ اس کے مدمقابل کامیڈی فلم۔ گرون اپس ٹو نے بیالیس ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔ اور تو اور ان پیلے پیلے ننھے شرارتی کارٹونز نیتو بگ بجٹ کارٹون فلم۔ پیسیفک رم۔

کو بھی پچھاڑدیا۔ سائنس فکشن فلم میں انسان اور سمندری مخلوق کی لڑائی دکھائی گئی ہے جو دنیا بچانے کے لئے پرانے طریقے اختیار کرتے ہیں۔ فلم پیسیفک رم میں دنیا کو تو بچالیا گیا لیکن باکس آفس پر دوسری کارٹون فلم۔ ڈسپائیک ایبل می ٹو سے خود کو محفوظ نہ رکھ سکی اورایک ہفتے میں صرف اڑتیس ملین ڈالرز کا مختصر بزنس کرسکی۔