پائی خیل کی خبریں 26/3/2017

Pai Khel

Pai Khel

پائی خیل (نامہ نگار) موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی قلفیاں اور جعلی مشروبات کا دھندہ زور پکڑ گیا، ننھے منے بچے بیماریوں میں مبتلا تفصیلات کے مطابق پائی خیل اور گردونواح میں موسم سرما کی کروٹ بدلتے ہی قلفیوں اور جعلی مشروبات بیچنے والے گلی کوچوں میں پھرتے نظر آنے لگے اور ننھے منے بچے قلفیاں اور جعلی مشروبات کابے دریغ استعمال کرنے لگے جس سے گلے ،کھانسی ،پھپھڑے ،بخاراورمعدہ کے پیچیدہ امراض پھوٹنے لگے ۔جن کوکوئی پوچھنے والانہیں ۔علاوہ ازیں مختلف کریانہ مرچنٹ پرمشہوربرانڈکے جعلی مشروبات(بوتلیں) کاکاروباربھی عروج پرپہنچ گیاہے ۔جس سے چھوٹے ،بڑے شہری بیماریوں میں مبتلاہونے لگے ۔عوامی حلقوں نے ڈی سی میانوالی شوزب سعید ،ای ڈی اوہیلتھ سے اصلاح واحوال اورنوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
پائی خیل(نامہ نگار)امتحانی سنٹر سے بوٹی مافیا کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے میٹرک امتحان صاف و شفاف طریقے سے لینے کے ساتھ کسی بھی طلباء سے ناانصافی، زیادتی نہیں کی جارہی تمام طلباء سے مساوی سلوک کررہے ہیں کیونکہ بوٹی مافیا کے ذریعے کامیاب ہونیوالوں کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا وہ ہمیشہ اندھیروں میں بھٹکتے رہتے ہیں ان خیالات کا اظہار میٹرک امتحان سالانہ سنٹر گورنمنٹ ہائی سکول پائی خیل کے امتحانی سنٹر کا وزٹ کرنیوالے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سپریٹنڈنٹ محمداکبرسلطان ،ڈپٹی سپریٹنڈنٹ امیرافضل خان نے کیا ہے صحافیوں نے پورے سنٹر کے بیرونی ماحول کا جائزہ لینے کے بعد اندرونی ماحول کا بھی جائزہ لیا اور ریذیڈنٹ انسپکٹر محمد اقبال نیازی کے سیکورٹی و دیگر انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے امتحانی عملے کی فرض شناسی اور کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ پائی خیل کا یہ امتحانی سنٹر محکمانہ قواعد و ضوابط کی روشنی میں چل رہاہے۔کیونکہ امتحان پرتعینات عملہ نے سنٹرکوبلکل بوٹی مافیاسے پاک کررکھاہے ۔جس پرعوامی وسماجی حلقوں نے انتظامیہ کوخراج تحسین پیش کیا۔
پائی خیل(نامہ نگار)خوش قسمت مسلمان کوکعبتہ اللہ اورروضہ رسول ۖکی حاضری کاشرف نصیب ہوتاہے۔عمرہ کرنیوالے اللہ تعالیٰ کے مہمان ہوتے ہیں۔عمرہ اداکرنے سے پہلے عمرہ کے لئے تربیت لیناضروری ہے۔تفصیلات کے مطابق بصری تربیت گاہ سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹرخالدمحمود نے گزشتہ روزبصری تربیت گاہ مناسک حج وعمرہ میں عمرہ پرجانے والے خوش قسمت مسلمانوں کوعمرہ کی پریکٹیکل تربیت دیتے ہوئے کہاکہ خوش قسمت مسلمان کوکعبتہ اللہ اورروضہ رسول ۖکی حاضری کاشرف نصیب ہوتاہے ۔یہ کرم کے ہیں فیصلے یہ بڑے نصیب کی بات ہے۔کیونکہ اللہ اوراس کے محبوب ۖکی بارگاہ میں مال وزرنہیں بلکہ تقویٰ دیکھاجاتاہے۔ انہوں نے معتعمرین کواحرام باندھنے ،طواف کرنے ،استلام ،صفاومروہ کے دوران سعی ،حلق،قصرکروانے اوراحرام کی پابندیوں کے بارے میں تفصیلاًگفتگواورتربیت دی ۔انہوں نے نبی کریم کے فرمان کامفہوم بیان کرتے ہوئے کہا”حج اورعمرہ باربارکیاکروکیونکہ ان کاباربارکرناغربت اورگناہوں کواس طرح مٹادیتاہے جیسے بھٹی لوہے کی میل دورکرتی ہے ۔
پائی خیل(نامہ نگار)خواجگان خواجہ آبادشریف کے 138ویںسالانہ عرس مبارک کی دوروزہ تقریبات کاآغازآج ہفتہ کوہوگا۔ تفصیلات کے مطابق خواجگان خواجہ آبادشریف کا 138ویںسالانہ عرس مبارک 25,26مارچ بروزہفتہ ،اتوارکوآستانہ عالیہ خواجہ آبادشریف ضلع میانوالی میں منعقدہورہاہے۔اس عرس مبارک کی سرپرستی پیرطریقت ،رہبرشریعت حضرت علامہ مولاناپیرمحمدفاروق انورشاہ کاظمی سجادہ نشین آستانہ عالیہ خواجہ آبادشریف کرینگے ۔جبکہ خصوصی خطاب حضرت علامہ مولاناثمرعباس قادری فیصل آباد،مفتی محمدطیب ارشدکلورکوٹ،مولاناامیرمحمدبھوروی ،علامہ اسحاق خلیلی جبکہ گلہائے عقیدت محمدمنیب الرحمان قادری لاہور،شبیراحمدنیازی پیش کریں گے ۔