سورج مکھی کے پھول کھل اٹھے،اوسط پیداوار میں اضافے کا امکان

Sunflower

Sunflower

مظفرگڑھ (جیوڈیسک)مظفر گڑھ کے علاقہ ہیڈ بکائنی سمیت دیگر علاقوں میں بھی سورج مکھی کے پھول کھل اٹھے، اس سال موسم خوشگوار ہونے کی وجہ سے فی ایکڑ اوسط پیداوار میں اضافہ کا امکان ہے۔

سورج مکھی کی کاشت دسمبر اور جنوری سے شروع کر دی جاتی ہے اور فی ایکڑ میں دو سے تین کلو بیج میں ڈال کر اسے زمین میں بویا جاتا ہے۔سورج مکھی کی فصل پر پندرہ سے بیس ہزار فی ایکڑ کے حساب سے خرچ ہوتا ہے۔

یہ فصل چار سے پانچ ماہ میں پک کر تیار ہو جاتی ہے۔پکے ہوئے سٹوں کو لیبر کے ذریعے سے کٹوایا جاتا ہے۔اور اس کے بعد کمبائن ہارویسٹر کے ساتھ اس کے دانوں کو علیحدہ کر لیا جاتا ہے۔

گذشتہ برس سورج مکھی کا ریٹ چوبیس سے پچیس سو روپے فی من تھا اور موسم خراب رہنے کی وجہ سے اوسط پیداوار میں خاصی کمی دیکھنے میں ائی تھی۔کسانوں کے مطابق امسال موسم بہتر ہے جس کی وجہ سے سورج مکھی کی اوسط پیداوار میں اضافہ ہو گا۔