سورج پھر آگ اُگلنے لگا، لاہور میں پارہ 42 تک پہنچ گیا

Sun

Sun

لاہور (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں سورج نے پھر آگ اُگلنا شروع کر دی ہے۔ مختلف شہروں میں پارہ چڑھنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت 42 اور رحیم یار خان میں 44 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔

سندھ اور بلوچستان میں بھی شدید گرمی کے باعث جھلسا دینے والی گرمی پڑ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ دو سے تین روز تک موسم خشک اور شددی گرم رہے گا۔