ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ جیا خان کے خود کشی کیس میں گرفتار سورج پنچولی کو میٹرو پولٹن میجسٹریٹ نے ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ ممبئی پولیس نے سورج کو جیا خان کے اہلخانہ کی درخواست پر کل رات گرفتار کیا تھا۔ سورج کے وکیل سمیر خان نے ذرائع کو بتایا کہ انہیں اندھیری میٹرو پولٹن میجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
انہیں جمعرات کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ انکے خلاف دفعہ تین سو چھ کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا معاملہ عدالت میں ہے اس لئے وہ مزید کچھ نہیں کہہ سکتے۔ جیا خان نے تین جون کی رات کو خود کشی کر لی تھی۔ جیا کے آخری خط کو بنیاد بنا کر انکے اہلخانہ نے سورج کے خلاف کارروائی کی۔