واشنگٹن (جیوڈیسک) اس نئے مطالعے کی روشنی میں محققین کو پتا چلا ہے کہ سورج کی کرنیں موٹاپا اور ذیابیطس 2 کی علامات کو سست کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
سائنسدانوں کی ٹیم نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ان کے تجربے کے دوران موٹے چوہوں کو سورج کی بالائے بنفشی شعاعوں ، الٹرا وائلٹ ریز میں رکھنے سے ان کی بھوک کم ہو گئی جس سے ان کے وزن میں اضافے کی رفتار بھی سست پڑ گئی۔ اس تجربے سے یہ بھی ظاہر ہوا۔
کہ اس دوران موٹے چوہوں میں ذیا بیطس کے خطرے کی علامات ، مثلاً خون میں گلوکوز کی غیر معمولی سطح اور انسولین سے مزاحمت کم نظر آئی ہے۔ سورج کی روشنی میں مناسب وقت گزارنے سے اور پابندی سے کسرت کرنے کے ساتھ صحت مند خوراک کے استعمال سے بچوں میں موٹاپے کے سنگین خطرات سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے۔