کوٹلہ ارب علی خاں : سندس فائونڈیشن کے وفد کی ایم این اے چوہدری عابد رضا سے ملاقات۔سندس فائونڈیشن کے وفد نے حلقہ این اے 107 میں تھیلسیمیا کے مریضو ں کے لئے بلڈ ڈونیشن کے حوالے سے چوہدری عابد رضا کو بریفنگ دی۔اس موقع پر ان کے ساتھ چئیرمین چوہدری محمد علی تنویر، نیوٹریشن سپروائزر چوہدری شفقات عدالت،چیئرمین ملک اشفاق ڈوگہ، چئیرمین چوہدری انور عموآنہ ،چئیرمین ڈاکٹر عباس گلیانہ، چئیرمین ملک اقبال ملکہ،چئیرمین ملک آصف، چئیرمین ملک صفدر، چئیرمین محسن لنگڑیال،راجہ عابد ملاگرموجود تھے۔
چوہدری عابد رضا کا کہنا تھاکہ ہم ہمیشہ اچھے کام کی ابتدا اپنے گھر سے کرتے ہیںاور انشاء اللہ سوموار کو آپ سول ہسپتال کوٹلہ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگائیںمیں اپنا بلڈ بھی ڈونیٹ کروں گا اور تمام چیئرمین صاحبان کواپنی اپنی یونین کونسلز میں کیمپ منعقد کرنے کا بھی ٹاسک دے دیا۔ہر یونین کونسل تھیلسیمیا کے مریضوں کی زندگی بچانے کے لئے بلڈ اکٹھاکریں تاکہ معصوم بچوں کی زندگیوں کو روشن کیا جا سکے۔