لاہور (جیوڈیسک) صوبائی اور ضلعی انتظامیہ پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ روکنے میں مکمل ناکام ہو گئی۔ اتوار بازاروں میں گلے سڑے پیاز کی فروخت کا سلسلہ جاری رہا جبکہ ٹماٹروں کے کچے اور گلے سڑے ہونے کی شکایات کے باوجود انتظامیہ کچھ کرنے سے قاصر تھی۔ اتوار بازاروں میں گلے سڑے پھلوں اور سبزیوں کی فروخت کا سلسلہ دھڑے سے جاری تھا۔
خواتین دکاندار خاص طور پر زائد قیمت وصول کرتی رہیں۔ اتوار بازار خریداری کیلئے آنے والے محمد طفیل‘ عقیل احمد‘ محمد نذیر‘ خالد محمود‘ جعفر علی‘ عبدالقادر نے کہا کہ حکومت اگر سستے داموں اچھی معیاری سبزیاں اور پھل فراہم نہیں کر سکتی تو اتوار بازاروں کا ڈھکوسلا ختم کر دے۔ حکومت کو چاہئے کہ سبزیاں اور پھل گلے سڑے پھلوں کی فروخت کا نوٹس لے۔ حکومت کو پتہ ہونا چاہئے کہ عوام مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں اب اگر اتوار بازاروں میں ریلیف نہیں مل سکتا تو انہیں بند کر دیا جائے تاکہ حکومت کو اربوں روپے کی بچت ہو سکے۔
اتوار بازاروں میں انار بدانہ 45 روپے اضافہ سے 335‘ انار قندھاری 15 روپے اضافہ سے 264‘ فالسہ 31 روپے اضافہ سے 243‘ کالا کولو پاکستانی سیب 10 روپے اضافہ سے 150‘ کالا کولو ایرانی 5 روپے اضافہ سے 130‘ سیب میدانی 2 روپے اضافہ سے 96‘ سیب امری 7 روپے اضافہ سے 82‘ سیب سفید 65‘ کینو اول 5 روپے اضافہ سے 145‘ کینو دوم 6 روپے اضافہ سے 98‘ آڑو 85‘ آڑو سپیشل 156‘ خوبانی پیلی 92‘ شکرقندی 8 روپے اضافہ سے 54‘ اسٹابری 29 روپے کمی سے 96‘ تربوز 5 روپے کمی سے 28 روپے‘ امرود 8 روپے اضافہ سے 75‘ خربوزہ 60‘ خربوزہ گول 50‘ لوکاٹ فارمی 120‘ کیلا اول 70‘ کیلا دوم 55‘ چیکو 8 روپے کمی سے 75‘ پپیتا 96‘ آم سندھڑی 85‘ آم سہارنی 75‘ کھجور 165 روپے ہو گئی۔
سبزیوں میں ٹماٹر 18 روپے اضافہ سے 50‘ پیاز 4 روپے اضافہ سے 40‘ لہسن دیسی 80‘ لہسن دیسی 28 روپے اضافہ سے 158‘ ادرک چائنہ 18 روپے اضافہ سے 168‘ کھیرا دیسی 9 روپے اضافہ سے 40‘ کھیرا فارمی 26‘ کریلے فارمی 31‘ کریلے دیسی 3 روپے اضافہ سے 50‘ پالک 5 روپے کمی سے 15‘ بینگن 6 روپے کمی سے 23‘ ٹینڈے سفید 5 روپے اضافہ سے 65‘ ٹینڈے کالے 90‘ لیموں دیسی 10 روپے کمی سے 168‘ آم کچا 6 روپے اضافہ سے 20‘ بند گوبھی ایک روپے اضافہ سے 17‘ پھول گوبھی 9 روپے اضافہ سے 35‘ سبز مرچ 7 روپے اضافہ سے 63‘ سبز مرچ فارمی 10 روپے اضافہ سے 46‘ اروی 20 روپے اضافہ سے 60‘ بھنڈی 13 روپے اضافہ سے 95‘ مٹر 75‘ میتھی 4 روپے اضافہ سے 40‘ شملہ مرچ 40‘ گاجر چائنہ 20‘ گھیا توری 6 روپے کمی سے 60‘ گھیا کدو 9 روپے کمی سے 30 روپے کلو ہو گیا۔