لاہور (جیوڈیسک) رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کے پہلے اتوار بازاروں میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی اور کوالٹی خراب ہو گئی۔ شہر میں لگائے گئے 31 رمضان بازاروں میں گائے اور خصوصاً بکرے کے گوشت کی کوالٹی پر خریدار احتجاج کرتے پائے گئے۔
اسلامپورہ بازار میں احتجاج شروع ہونے پر انتظامیہ نے قصائی سے گوشت کا خراب حصہ کٹوا کر الگ کروا دیا جبکہ باقی گوشت کی فروخت جاری ہیں، رمضان بازاروں میں لیموں سستا ہو گیا۔ مگر کیلئے کا سائز چھوٹا ہو گیا۔
رمضان اور اتوار بازاروں میں فروخت ہونیوالے دیسی سیب اور آب بی اور سی کیٹیگری کے دھڑے سے فروخت ہوتے رہے۔ آڑو، خوبانی اور آلو بخارہ بھی اے کیٹیگری کے دستیاب نہیں تھے بلکہ بچا اور سی کیٹیگری کے پھل فروخت ہو رہے تھے۔
رمضان / اتوار بازاروں میں آلو 4 روپے کمی سے 35 روپے، پیاز 5 روپے کمی سے 21، ٹماٹر 15 روپے اضافہ سے 36، لہسن دیسی ایک روپیہ کمی سے 140، لہسن چائنہ کوئٹہ 2 روپے کمی سے 160، ادرک چائنہ 2 روپے کمی سے 84، بینگن 11 روپے کمی سے 25، کھیرا دیسی 5 روپے کمی سے 30، کھیرا فارمی 20 روپے ، کریلے 11 روپے کمی سے 20، پالک 6 روپے اضافہ سے 30، ٹینڈے دیسی 45 لیموں62 روپے کمی سے 100، ماڑو32، بند گوبھی گیارہ روپے اضافہ سے 35، پھول گوبھی 4 روپے اضافہ سے 55، گھیا کدو 6 روپے کمی سے 20، گھیا توری6 روپے کمی سے 20، کچا آم 9 روپے اضافہ سے 30، سبز مرچ 40، شملہ مرچ 6 روپے سے 50، اروی20 روپے کمی سے 56، بھنڈی 20 ورپے کمی سے 25، مٹر 100، گاجر چائنہ 35، حلوہ کدو 15 روپے کلو ہوگیا۔ سیب پہاڑی 140، سیب میدانی 80، سیب امری 80، سیب سفید 80، سیب نیوزی لینڈ255، سیب چائنہ 185، کیلا اول 95، کیلا دوم 65، آم پہاڑی 4روپے کمی سے 77، آم سندھڑی 2 روپے اضافہ سے 110، آم دوسہری5 روپے اضافہ سے 105، آم انور رٹول2 روپے اضافہ سے 116، آم لنگڑا ایک روپیہ اضافہ سے 45، آم چونسہ 110، آم دیسی 40، کھجور 130، کھجور ایرانی 155، کھجور عراقی 115، خوبانی سفید 150، انگور بدانہ 130، انگور کالا 135، چیری فی ڈبہ 215، گرما 55، آلو بخارہ 175، پپیتا 80، آڑو سپیشل 175 فروخت ہوا۔