اتوار کو ہوگا سپرمون ، پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا

Moon

Moon

کراچی (جیوڈیسک) دنیا کو اس سال کا سب سے چکمتا دمکتا چاند 10 اگست کو دیکھنے کو ملے گا۔ پاکستان میں بھی دکھائی دے گا۔ سائنسدان اور نجومی اپنے اپنے حساب کتاب میں مصروف ہیں۔

اس سال کا سپر مون یعنی سب سے بڑا چاند 10 اگست بروز اتوار پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 44 منٹ پر دیکھا جا سکے گا۔ سائنس دانوں کے مطابق سپر مون سال میں ایک بار اپنا دیدار کراتا ہے جب پورے چاند کی رات میں اس کا حجم اور چمک عام چودھویں کے چاند سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔

اس سے قبل جولائی میں ہونے والے ایک پورے چاند کو سپر مون قرار دیا گیا تھا جس کے بعد کہا جا رہا تھا کہ اس سال غیر معمولی طور پر تین سپر مون دیکھے جا سکیں گے تاہم سائنس دانوں نے اس خیال کو رد کرتے ہوئے کہا ہے۔

کہ 10 اگست کو ہونے والا سپر مون جولائی اور ستمبرکے پورے چاند سے زیادہ بڑا ہو گا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے وہ ممالک جہاں سپر مون کی پیدائش کے وقت رات ہوگی ان مقامات پر اسے واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔