ممبئی (جیوڈیسک) بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے گزشتہ سال انڈیا اور یو اے ای میں منعقد ہونے والی پرکشش انڈین پریمئر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے صدر کے طور پر خدمات کا 1.90 کروڑ انڈین روپے معاوضہ طلب کر لیا ہے۔
سپریم کورٹ نے گواسکر کو بی سی سی آئی پی ایل کا صدر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ بورڈ انہیں ذمہ داری ادا کرنے کا مناسب معاوضہ ادا کرے کیونکہ وہ آئی پی ایل سیزن کے دوران اپنی دوسری میڈیا مصروفیات سے دور رہیں گے۔ ورکنگ کمیٹی میں باوثوق ذرائع کے مطابق سنیل گواسکر نے ایک خط کے ذریعے معاوضہ مانگا ہے۔
ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شریک بی سی سی آئی کے ایک سینئر رکن نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ گواسکر نے خط میں 1.90 کروڑ روپے مانگے ہیں۔ یہ رقم اس عرصہ میں ٹی وی کمنٹری، کالم نویسی اور میڈیا پنڈت کے طور پر کام کرنے پر ملنے والے معاوضی جتنی ہے۔