ممبئی (جیوڈیسک) سنیل نارائن کا ایکشن انڈین کرکٹ پریمیئر لیگ کے دوران ہی مشکوک رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد انھیں ہندوستانی بورڈ کے زیر اہتمام کسی بھی ایونٹ میں بائولنگ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔
آئی سی سی پریس ریلیز کے مطابق سنیل نارائن کا باؤلنگ ٹیسٹ جمعرات کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے منظور شدہ چنائی کی لیباٹری میں لیا گیا تھا جس کی رپورٹ میں سپنر کا ایکشن کلیئر قرار دیا گیا ہے۔
سنیل نارائن اپنے مشتبہ باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے ورلڈ کپ جیسے اہم ایونٹ سے بھی دستبردار ہو گئے تھے۔