کراچی (خصوصی رپورٹ) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی شیراز وحید نے کہا کہ سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہوکر ہم معاشرے سے دہشت گردی ،لاقانونیت کا خاتمہ کرکے خوشحال معاشرے کا قیام یقینی بنا سکتے ہیں معاشرے میں چھائی ہوئی سیاہی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات سے دوری کا نتیجہ ہے اگر ہم سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی کو گزاریں تو دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی شیزاز وحید نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان کے ہمراہ قادری محلہ میلاد کمیٹی شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر کے ذمہ دران ،علماء اکرام اور قادریہ محلہ میلاد کمیٹی ٹرسٹ کے ذمہ دران بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی شیزار وحید نے مزید کہاکہ ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے ہمیں متحد ہونا ہوگا انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ ملک میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نظام کو فروغ دینا چاہتے ہے اور یہی وجہ ہے کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین نے ہمیشہ دین سے محبت تمام فرقوں کا احترام اور اتحاد و بین المسلمین کو فروغ دینے کا درس اپنے کارکنان کو دیا ہے اور الحمد اللہ آج شہر کراچی میںفرقہ ورانہ ہم آہنگی اتحاد و بھائی چارگی کی فضا کا سہرا قائد تحریک محترم الطاف حسین کو جاتا ہے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی شیراز وحید نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر فرقہ ورآنہ ہم آہنگی اور اتحاد بھائی چارگی کے مظاہرے پر تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہاکہ امن کا قیام خوشحالی کی ضمانت ہے ترقی اور خوشحالی کے لئے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل ضروری ہے انہو نے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے انتظامات کے حوالے سے علماء اکرام ،جلوسوں کے منتظمین اور عوام کے تعاون کا شکریہ ادا کیا کہ جن کے تعاون کی بدولت ضلع کورنگی میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی انتظامات کی انجام دہی کو یقینی بنا یا گیا ۔اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی شیراز وحید نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان کے ہمراہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر قادری محلہ میلاد کمیٹی ٹرسٹ کے زیر اہتمام پرچم کشائی کی اس موقع پر مفتی نور الہادی نعیمی نے ملک کی ترقی ،خوشحالی اور ملک سے دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے کے لئے خصوصی دعا کرائی ۔