اہلسنت والجماعت کے زیراہتمام مسجد کرم آباد میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی کا انعقاد

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام بابائے صحافت مولانا ظفر علی خاں سے منسوب مسجد کرم آباد میں ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سماجی شخصیت میاں نثار احمد نے کی۔

محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام علامہ شبیر عثمانی،سید برہان حیدر شاہ،اکبر گجر حیدری،خان محمد، مہر عثمان، ناصر گورائیہ،نوازش بھٹہ اور دیگر نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔ ہم مسلمان آپ کے اْسوہ حسنہ کو اپنا کر سکونِ قلب اور کامیاب زندگی گزار سکتے ہیں۔

اس موقع پر معززین علاقہ میاں عمر شہباز ،راشد رفیق بھٹہ،وحید الزماں اور دیگر بھی موجود تھے ۔مقررین نے کہا مسلمان سارا سال نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشیاں مناتے ہیں اور یہ سلسلہ 14صدیوں سے یونہی چلا آرہا ہے جو قیامت تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا موجودہ دور میں مسلمانوں کا زوال پذیر ہونا قرآن کی تعلیمات اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دوری کا نتیجہ ہے۔

ہمیں سنجیدگی اور دلجمعی کے ساتھ اپنا اپنااحتساب کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہامسلمانوں کو حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ایثار و قربانی اور انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنانا ہوگا اسی سے معاشرہ کامیابی کی جانب گامزن ہوسکتا ہے۔

علماء کرام نے گستاخانہ خاکے شائع کرنے والوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو کمزور نہ سمجھا جائے اپنے آقا اﷲ کے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس کی خاطر ہر ایک مسلمان اپنا سر کٹوا سکتا ہے۔

محفل میں موجود مشہور نعت خواں حضرات محمد نعیم مدنی،سلمان بٹ، عبدالرحمن اور دیگرنے حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کرکے تمام حاضرین سے خوب داد وصول کی۔آخر میںتمام مسلمانوں اورملک پاکستان کی خیروبرکت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Milad un Nabi Mehfil

Milad un Nabi Mehfil

Milad un Nabi Mehfil

Milad un Nabi Mehfil

Milad un Nabi Mehfil

Milad un Nabi Mehfil

Milad un Nabi Mehfil

Milad un Nabi Mehfil