بدین (عمران عباس) بدین اہلسنت والجماعت کی جانب سے یوم شہادت حضرت عثمان غنی کے موقع پر اللہ والا چوک سے بدین پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماﺅں محمد صفدر صدیقی، مولانا عمر فاروق، مولانا نصراللہ اور دیگر رہنماﺅں نے کہا کہ آج کے دن ہمارا گھر سے باہر نکلنا کسی دنیاوی کاموں کے لیئے نہیں ہے بلکہ دینی کاموں کے لیئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جب شاہ لطیف، علامہ اقبال، قائداعظم ، بینظیر بھٹو اور دیگر رہنماﺅں کے مرنے یا شہادت کے دنوں پر چھٹی ہوسکتی ہے تو پھر خلفائے راشدین کے یوم شہادت پر عام تعطل کیوں نہیں ہوسکتی، انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حضرت عمر ، حضرت عثمان، حضرت ابوبکر اور حضرت علی کے یوم شہادت اور یوم وفات پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں عام تعطل ہونی چاہیے تاکہ دنیا کے مسلمان ان ہستیوں کواور ان کی جانب سے اسلام کے لیئے دی گئی قربانیوں سے واقف ہوسکیں،انہوںنے مزید کہا کہ ہم اس مطالبے کو ہم پارلیامنٹ تک لے جائیں گے۔
رہنماﺅں نے مزید کہا کہ ہمیں اور ہمارے کارکنوں کو مجبور نہ کیا جائے اور اس دن سے حکمران بھی پناہ مانگے جب یہی کارکن قانوں کو ہاتھ میں اٹھائیں گے اس سے پہلے کہ ہم قانون ہاتھ میں اٹھائیں ہمارے جائز مطالبات تسلیم کیئے جائیں۔