اہل سنت والجماعت کے کارکنان لاوارث نہیں، مولانا رضوان مکی

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اہل سنت والجماعت کے کارکنان لا وارث نہیں ظلم ، تشدد اور جبر ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتا اور نہ ہی پر تشدد کارروائیوں سے ہم اپنے مشن سے پیچھے ہٹنے والے ہیں امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے بھمبر پولیس 7 دن کے اندر اندر حافظ شجاع الرحمن کے اوپر قاتلانہ حملہ کرنیوالوں کو گرفتار کرے ورنہ آئندہ جمعہ کو کفن باندھ کر بھمبر کو جام کردینگے پانچ روز گزرنے کے باوجود ملزمان کا سراغ نہ لگنا بھمبر پولیس کی نالائقی ہے یا پھر انتظامیہ خود واقعہ کروانے والوں کیساتھ شامل ہے ان خیالات کا اظہار اہل سنت و الجماعت میرپور ڈویژن کے صدر مولانا رضوان مکی نے بھمبر میں اہل سنت والجماعت کی طرف سے نکالی گئی امن ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر ایک پر امن ریاست ہے جب کہ بھمبر امن کا گہوارہ ہونے کے ساتھ ساتھ حساس ترین شہر بھی ہے یہاں سوچی سمجھی سازش کے تحت اہل سنت والجماعت کے سٹی صدر پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے حافظ شجاع الرحمن پر قاتلانہ حملے کے دوران سنت نبوی پر بھی وار کیا گیا ہے جسے ہم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے سنت کے تحفظ اور صحابہ اکرام کی ناموس کیلئے ہم نے ساٹھ ہزار کارکنوں کی جانوں کی قربانی دی ہے ظلم، جبر ، تشدد اور ہتھکڑیوں سے ہمارے حوصلے پست ہونے کے بجائے مزید بڑھتے ہیں جانوں کی قربانی دینا ہمارا شیوہ ہے ہم نے کبھی عمل نہیں کیا ہمیشہ عمل کا رد عمل کیا ہے۔

بھمبر میں ہمارے سٹی صدر پر قاتلانہ حملہ پہلی قسط ہے جو بھمبر انتظامیہ کیلئے ٹیسٹ کیس ہے اگر بھمبر پولیس نے 7 دنوں کے اندر حافظ شجاع الرحمان کے اوپر قاتلانہ حملہ کرنے والوں اور واقعہ کے پیچھے چھپی سازش کو نے نقاب نہ کیا تو پھر ہم بھی امن کی گارنٹی نہیں دے سکتے اب ہم امن کیلئے کوئی احتجاج ، جلسہ ، جلوس نہیں کرینگے بلکہ آئندہ آنے جمعہ کو کفن باندھ کر بھمبر شہر کا جام کر دینگے انہوں نے کہا کہ سنت کے تحفظ کیلئے جان دینا ہماری جماعت کے کارکنوں کا شیوہ ہے نبی کی سنت توہین کسی صورت برداشت نہیں کرینگے انتظامیہ اپنی ذمہ داری کو سمجھے اور بھمبر کے امن کو قائم رکھنے کیلئے واقعہ کے پیچھے چھپی سازش کو بے نقاب کر نے کے ساتھ ساتھ ملزمان کو فی الفور گرفتار کرے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ روز گزر جانے کے باوجود ابھی تک انتظامیہ نے کوئی کام نہیں کیا اگر انتظامیہ کی کارکردگی یوں ہی رہی تو ہم سمجھیں گے کہ واقعہ کی سازش میں وہ بھی برابر کے شریک ہیںامن ریلی سے اہل سنت والجماعت ضلع بھمبر کے صدر مولانا خاور ، سٹی جنرل سیکرٹری مولانا ابرار نذیر کشمیری، جیش محمد کے مولانا امانت علی، جماعت الدعوة کے قاری شعیب ، جماعت اسلامی کے محمد علی اختر، امجد یوسف سمیت دیگر نے خطاب کیادریں اثناء اہل سنت والجماعت کے کارکنان نے میلاد چوک سے امن ریلی نکالی جو مسلم بازار، میرپور چوک، سماہنی چوک، لاری اڈہ سے ہوتی ہوئی دوبارہ میلاد چوک پہنچی شرکاء ریلی حافظ شجاع الرحمان پر قاتلانہ حملے کے خلاف نعرے بازی اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے رہے۔

Bhimber Rally

Bhimber Rally