سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضانے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی قافلے کے قریب دھماکہ میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش
Posted on June 17, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضانے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی قافلے کے قریب دھماکہ میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
ملک عزیز پاکستان کو بچانے کیلئے جنگ لڑی جارہی ہے اور اس جنگ کو لڑنے والے شہیدوں اور غازیوں کا نام تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ جو جماعتیں آپریشن پر تحفظات کا اظہار کررہی ہیں وہ افواج پاکستان اور عوام پاکستان کی خیر خواہ نہیں ہیں۔
افواج پاکستان کے مخالفین کا چہرہ کھل کر سامنے آگیا ہے۔ کراچی ائیر پورٹ پر حملہ کرنے والوں کا دفاع کرنے والے اپنے گریبان میں نظر ڈالیں۔ دہشتگروں کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
اسد رفیق (میڈیا سیل) 0312-7722854