سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام ملک گیر یوم مذمت دھاندلی منایا گیا

Sunni Ittehad Council

Sunni Ittehad Council

لاہور (جیوڈیسک) گزشتہ روز اس سلسلہ میں لاہور، کراچی، راولپنڈی اور فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں، جلسے اور جلوس منعقد کئے گئے۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے فیصل آباد میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 مئی 2013 کو الیکشن نہیں سلیکشن ہوئی تھی۔

موجودہ حکمران ووٹوں سے نہیں نوٹوں سے جیتے۔ حکمرانوں نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو بہت جلد گو نواز گو تحریک شروع ہو سکتی ہے۔ عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والے قومی مجرم ہیں۔ دھاندلی میں ملوث تمام کرداروں کو عبرت کا نشان بنانا ہو گا، 35 پنکچروں والی جمہوریت جعلی اور فراڈ ہے۔