اسلام آباد : سنی اتحاد کونسل پاکستان کے ترجمان نواز کھرل نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل گلگت بلتستان کے الیکشن کا بائیکاٹ کرتی ہے۔
سنی اتحاد کونسل کے امیدوار کو استور حلقہ 2سے بیلٹ پیپر پر انتخابی نشان گھوڑا کے بجائے چاند کانشان آگیا ہے۔استور کے حلقہ 2سے سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار منظور قادری کے نام کے سامنے بیلٹ پیپر پر سنی اتحاد کونسل کا انتخابی نشان گھوڑا تحریر نہیں کیا گیا بلکہ چلات سے ایک آزاد امیدوار کو سنی اتحاد کونسل کا انتخابی نشان گھوڑا جاری کر دیا گیا ہے۔
ن لیگ گلگت بلتستان کے الیکشن میں دھاندلی کررہی ہے ۔سنی اتحاد کونسل گلگت بلتستان کے الیکشن کو مسترد کر تی ہے۔الیکشن کمیشن گلگت بلتستان اس معاملے کا فوری نوٹس لے۔