سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے استحکامِ پاکستان مہم جاری

Sunni Ittehad Council

Sunni Ittehad Council

لاہور: سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام پاک فوج سے اظہاریکجہتی اور دفاعی اداروں پر الزام تراشی کے خلاف ”استحکامِ پاکستان مہم” جاری ہے۔ مہم کے دوسرے روز کراچی میں شاہراہِ فیصل نرسری سٹاپ اور شاہراہِ پاکستان انچولی میں علامتی احتجاجی دھرنے دیئے گئے۔

دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل طارق محبوب نے کہا کہ دفاعی اداروں پر بے بنیاد الزامات لگانا صحافت نہیں بغاوت ہے۔ جیو نظریۂ پاکستان کو غلط ثابت کرنے کے لیے مہم چلا رہا ہے۔ پاکستان کے خلاف ذہن سازی کی مہم ملک کے خلاف سازش ہے۔ جیو نے دشمن کی زبان بولی اور بھارت کو فائدہ پہنچایا ہے۔ معافی اور تلافی نہیں جیو کو اب سزا بھگتنا ہو گی۔

حکومت پیمرا پر دبائو ڈال کر جنگ اور جیو کو بچانا چاہتی ہے۔ جیو اور حکومت نے دفاعی اداروں کے خلاف گٹھ جوڑ کر لیا ہے۔ پوری قوم پاک فوج اور دفاعی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ سنی اتحاد کونسل جنگ اور جیو کی طرف سے معافی نہ مانگنے تک تحریک جاری رکھے گی۔ طارق محبوب نے اعلان کیا کہ 11 مئی کو کراچی میں جنگ اور جیو کے مرکزی دفتر کے سامنے عوامی کٹہرا لگایا جائے گا۔