اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل پاکستان کے ترجمان نے راولپنڈی میں امام بارگاہ کے باہر ہونے والے دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد اور متفق ہے۔
فوجی عدالتوں کے مخالفین سانحہ راولپنڈی کے ذمہ دار ہیں۔ محافل میلاد منانے والوں پر حملہ کرنا افسوسناک ہے۔ طالبان کا فکری توڑ علماء کی ذمہ داری ہے کیونکہ طالبان کی وجہ سے اسلام بدنام ہورہا ہے۔
علماء طالبان کی خود ساختہ شریعت کے رد ّکیلئے میدان میں آئیںاور قوم کے سامنے حقیقی اسلامی فلسفہ جہاد پیش کریں۔ اسد رفیق 0312-7722854