ٍِاسلام آباد : سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید ، سیکرٹری اطلاعات و نشریات اور پیمرا اتھارٹی کو فوری طور پر برطرف کیا جائے کیونکہ توہین رسالت اور توہین اہل بیت کے ایشو پر وزرات اطلاعات ونشریات اور پیمرا کی مجرمانہ خاموشی نے کروڑوں مسلمانوں کے ایمانی جذبات کو مجروح کیا۔
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف فوری طور پر ان افراد کو برطرف کریںوگرنہ یہ سمجھا جائے گا کہ وفاقی حکومت بھی توہین رسالت کے اس ایشو میں جیو کے ساتھ ہے۔ جس طرح افواج پاکستان اور آئی ایس آئی کوبدنام کرنے کے ایشو پر حکومت نے جیو گروپ کا ساتھ دیا اگر اس مرتبہ ایسا ہی کیا گیا تو عوام پاکستان موجودہ حکومت کو شریک ملزم سمجھیں گی۔