اہل سنت و جماعت چودہ صدیوں کے نظریاتی تسلسل کا نام ہے۔ اشرف آصف جلالی

Ashraf Asif Jalali

Ashraf Asif Jalali

لاہور: سربراہ تحریک صراط مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے حافظ الحدیث پیر سید محمد جلال الدین نقشبندی قادری کے 29 ویں سالانہ عرس اور ان کے قائم کردہ دارالعلوم جامعہ محمدیہ نوریہ رضویہ بھکھی شریف نے 73 ویں سالانہ جلسہ دستار فضیلت کی آخری نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل سنت و جماعت چودہ صدیوں کے نظریاتی تسلسل کا نام ہے۔ امت کے مجتہد، مجدد، اولیاء کرام اور علماء ربانی، سنی عقائد ہی کا فیضان ہیں۔

انہیں مصلحین کے روشن سلسلہ میں گذشتہ صدی میں حافظ الحدیث پیر سید محمد جلال الدین نقشبندی قادری پیدا ہوئے جنہوں نے 1940ء میں جامعہ محمدیہ نوریہ رضویہ بھکھی شریف منڈی بہاؤالدین کے نام سے ایک درسگاہ قائم کی جو وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ احیاء دین کی ایک عالمگیر تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ یہ اجتماع دو دن جاری رہنے کے بعد گذشتہ روز ایک بجے خصوصی دعا پر اختتام پذیر ہوا۔ اجتماع میں ملک کے طول و عرض سے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

خصوصی دعا حضرت میاں ولید احمد شرقپوری اور پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف نے کروائی۔ اجتماع میں پیر سید محمد محفوظ مشہدی، پیر سید محمد عرفان مشہدی ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان، مولانا محمد عبد التواب صدیقی اور دیگر علماء نے خصوصی طور پر شرکت کی۔