سنت مصطفی کے مطابق کھانے پینے سے جسمانی صحت کیساتھ روحانی فیوض وبرکات بھی حاصل ہوتے ہیں۔ صوفی مسعود احمد

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : اسوہ رسول اپنانے سے اللہ تعالی کی رضا و خوشنودی حاصل ہوتی ہے، مسنون دعائیں دنیا وآخرت کیلئے بہترین خزانہ ہیں، اللہ کے فقراء کی کتب بہترین صدقہ جاریہ ہیں۔

ان خیالا ت کا اظہار دور حاضر کے عظیم روحانی پیشوا صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے لاثانی سیکرٹریٹ پر منعقدہ ہفتہ وار روحانی تربیتی نشست ومحفل ذکرونعت میں شرکائے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے مزید فرمایا کہ سنت مصطفی کے مطابق بیٹھ کربسم اللہ شریف پڑھ کر،سیدھے ہاتھ سے کھانے پینے اوربعد میں الحمد للہ کہنے سے نہ صرف جسمانی صحت کیساتھ روحانی فیوض وبرکات بھی حاصل ہوتے ہیں،اولیاء اللہ تو ہر لقمے کیساتھ بسم اللہ شریف اوربعد میںالحمد للہ پڑھتے ہیں۔

اس طریقے سے کھانے پینے سے کھانا مکمل نورانی ہونے سے جسم وروح بھی نورانی ہوجاتے ہیں،گھروںمیں خواتین نے ناخن بڑھائے ہوتے ہیں ،فرمان مبارک ہے کہ بڑھے ہوئے ناخن شیطان کا گھر ہوتے ہیں ،جس سے گھروںمیں نحوست ،بے برکتی اورشیطانی اثرات آتے ہیں ،خواتین کوناخن بڑھانے سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے۔

فرمان مبارک ہے کہ چالیس دن کے اندراندراپنے جسم کی صفائی لازمی کریںاگرنہیں کریں گے تو پھر بھی نحوست پھیلے گی اوربے برکتی رہے گی۔آپ نے مزید فرمایا کہ رزق حلال کھائیں،جھوٹ ،بہتان اوراولیاء اللہ کی گستاخی سے پرہیز کریں توآ پ کو فوری طو رپر روحانی فیض عطا ہوجائیگا۔اللہ کے ذکرکاصحیح طریقے یہ ہے کہ آپ اپنے مرشد سے اسم اعظم سفید نورسے لکھا ہوااپنی پیشانی پر وصول کرکے اپنے بائیں طر ف دل پر ضربیں لگائیں ،اس کے بعد اپنے سینے پر ضربیں لگائیں۔

اس کے بعد پورے وجودپراسم اعظم اللہ کی ضربیں لگائیں ،اس طریقے سے کیاگیا ذکرنہ صرف اللہ ورسولۖ کی بارگاہ میں منظورومقبول ہوتاہے بلکہ تیزی سے روحانی فیض بھی عطا ہوتاہے۔آپ نے مزید فرمایا کہ جب بھی اپنے رب سے مانگیں تو مکمل یکسوئی سے مانگیں ،مانگتے ہوئے سب سے پہلے اپنے سامنے اپنا دل رکھیں یعنی دل سے مانگیں ،جس طرح دل سے نکلی ہوئی بات اثر رکھتی ہے اسی طرح دل سے مانگی ہوئی دعابھی فوری درجہ قبولیت حاصل کرتی ہے۔

اس لئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ اقد س سے مانگتے ہوئے اپنادل آگے رکھیں اورزبان پیچھے رکھیںیعنی جو بھی مانگنا ہے وہ دل سے مانگیں پھر دیکھیں اللہ ورسولۖ کتناتیزی سے آپ کونوازتے ہیں۔دیکھا یہ گیا ہے کہ لوگ جب بھی دعائیں مانگتے ہیں ان کادھیان اِدھر اُدھرہوتاہے ،دعا اپنے رب سے مانگ رہے ہیں لیکن خیال /دھیان کسی اورطرف ہوتاہے ،اس طریقے سے مانگی ہوئی دعا ہرگز درجہ قبولیت تک نہیں پہنچتی۔

آپ نے مزید فرمایا کہ سلسلہ عالیہ(سلسلہ عالیہ لاثانیہ نوری کرنیں،رہنمائے اولیاء مع روحانی نکات،خزانے اوروارث فقر) کالٹریچر یعنی کتب کو خودبھی پڑھیں اورلوگوںکوپڑھنے کیلئے بھی دیں ،یہ بہترین صدقہ جاریہ ہے۔

اس سے مخلوق خداکوصحیح علم ملے گا اوراللہ ورسولۖ کی بارگاہ سے عطاہونیوالے انعامات سے آگاہی اورہدایت نصیب ہوگی اورصراط مستقیم بھی عطاہوگا۔ محفل پاک کے اختتام پر شرکائے محفل کیلئے لنگر شریف کے وسیع انتظامات کئے گئے تھے۔