سنی تحریک علما بورڈ کی قوم سے اجتماعی توبہ کی اپیل

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم اﷲ کی طرف رجوع کرے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مصیبت میں رب کریم کو یاد کرنے سے اﷲ تعالیٰ مصیبتوں کو دُور کردیتا ہے، ملک بھر کے آئمہ،علما ومشائخ کو چاہیے کہ مساجد اور مدارس اور خانقاہوں میں آیت کریمہ کے ورد کا اہتمام کریں۔

سنی تحریک کے علما بورڈ میں علامہ غفران سیالوی، مفتی لیاقت رضوی، مفتی سعیدالرحمن،عطا الرحمٰن، علامہ عارف چشتی، علامہ طاہر اقبال چشتی،علامہ وسیم عباسی، علامہ عبداللطیف قادری، خالد محمود ضیا،سرفراز احمد چشتی، علامہ اشتیاق احمد، علامہ بشیر نقشبندی، علامہ ہاشم مجددی اور دیگر شامل ہیں۔