سنی تحریک کے زیراہتمام گستاخانہ خاکوں کیخلاف ترنول میں لبیک یارسولۖ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ ریلی” نکالی گئی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )سُنی تحریک کے زیراہتمام توہین آمیزخاکوں کے خلاف مرکزاہلسنّت جامعہ رحمانیہ تاترنول پھاٹک”لبیک یارسول اللہ ریلی” نکالی گئی۔ریلی کی قیادت سُنی تحریک ضلعی رہنماعلامہ طاہراقبال چشتی، حافظ سجادرضاقادری ودیگرعلماء ومشائخ نے کی۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہراقبال چشتی نے کہاکہ ہماری زندگیاں ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امانت ہیں۔

تحفظ ناموس رسالت کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔گستاخانہ خاکوں کی اشاعت مسلمانوں کی غیرت و حمیت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ پوری دنیاکے مسلمان گستاخانہ خاکوںکے خلاف صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیںلیکن اسلامی ممالک کے حکمران توہین رسالت کے مسئلے پر اپنی خاموشی توڑنے کے لیے تیار نہیں۔پیرس میں چالیس ممالک کے حکمرانوں کا جمع ہو کر ملعون اخبار کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنا مسلم حکمرانوں کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

بے حس حکمران اپنی خاموشی ترک کرکے عوام کے احساسات اور جذبات کی ترجمانی کریں ۔توہین رسالت نے مغرب کو نفرت کی علامت بنادیاہے،مغربی دناکااسلام مخالف انتہا پسندانہ رویہ عالمی امن کیلئے شدیدخطرہ ہے۔مغرب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی سے باز آیاتو دنیا ہی میں اس کا وہ عبرت ناک انجام ہوگاکہ آنیوالی نسلیں بھی اس سے نفرت کا اظہار کریں گی۔اس موقع پرمنظورکی گئی مختلف قراردادوں میں مطالبہ کیاگیاکہ فرانس میں 12 افراد کی ہلاکت پر 40 ملکوں کے سربراہوں کامارچ غیر اعلانیہ صلیبی جنگوں کا آغاز ہے۔ حرمت رسول کیلئے مسلم حکمران اپنے عوام کے جذبات کی ترجمانی کریں۔

حکومت پا کستان فرانسیسی سفیر کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک بدر کرے۔ فرانس کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔اوآئی سی مسلمانوں کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، نام نہاد تنظیمOICکوختم کر کے مسلم امہ کا نیا اتحاد قائم کیاجائے ۔مسلمانوں کی اپنی عالمی عدالت انصاف قائم کی جائے جہاں صرف مسلم امہ کے عالمی مقدمات سنے جائیں۔یہودی لابی کے سوشل میڈیا کے مقابلہ میں مسلمانوں کو چین کیطرز پر اپنا مسلم سوشل میڈیا بنانا چاہئے۔لبیک یارسول اللہ ریلی کے آخر میں فرانسیسی صدرکاپُتلا بھی نذرآتش کیاگیااس موقع پر سُنی تحریک کے کارکنوں نے گستاخانہ جریدے کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

News

News