کراچی (جیوڈیسک) سنی تحریک نے بیان کے خلاف منگل سے ملک گیر مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل میں شامل تیس جماعتوں نے سپریم کورٹ سے منور حسن کے بیان کا نوٹس لینے اور ان پر غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔
سنی اتحاد کونسل کا کہنا ہے کہ اگر جماعت اسلامی منور حسن کے بیان کی تائید کرتی ہے تو اس پر پابندی لگا دی جائے۔
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ حکیم اللہ محسود کو شہید قرار دینے والے خود دہشت گردوں کے ساتھی ہیں۔