لاہور : پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے باہر واہگہ پر دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہو ئے ڈویژنل صدر علامہ مجاہد عبد الرسول خان نے کہا کہ دہشت گرد ضرب عضب آپریشن کی کامیابی کے بکھلاہٹ کا شکار ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔نہتے اور بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر دہشت گردوں نے اپنے منفی عزائم کو ایک بار پھر ظاہر کر دیا ہے۔
مولنا مجاہد عبد الرسول خان نے کہاکہ جب تک اس مقدس دھرتی پر ایک بھی دہشت گرد زندہ ہے ضرب آپریشن جاری رکھا جائے ۔حکومت قوم پر واضع کرے کہ وہ جنوبی پنجاب اور پاکستان دیگر شہری علاقوں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا علان کیوں نہیں کر رہی ہے ؟پاک افواج ،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
پاکستان کے عوام کسی بھی طرح کی دہشت گردی اور لا قانونیت انتہا پسندی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن چکی ہے ۔قومی واحدت کو پار پارہ کرنے والوں کو یکسر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔واہگہ بارڈر پر دہشت گردی کا بازار گرم کروانے والے کسی بھی طرح کی معافی کے حقدار نہیں ہو سکتے اس موقع پر سردار محمد طاہر ڈوگر علامہ ربنواز جلالی، علامہ ریاض ہزاروی، حافظ محمد رمضان قادری، علامہ شریف الدین قذافی ، علامہ اشفاقت قادری، علامہ سرفراز سیالوی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔