عشق مصطفے کی شمع فروزاں کرنے کیلئے اپنے والد گرامی کی طرح اپنی جان تک کی پرواہ نہیں ہے۔ شہزادہ بلال

جھنگ: شہزادہ بلال سلیم قادری سربراہ سنی تحریک نے کہا کہ عشق مصطفےٰۖ کی شمع فروزاں کرنے کیلئے اپنے والد گرامی کی طرح اپنی جان تک کی پرواہ نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج سنی تحریک جھنگ کے زیراہتما م پیغام عشق مصطفےٰۖ کانفرنس منعقد ہوئی جس سے سنی تحریک کے سربراہ شہزادہ بلال سلیم قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج پاکستان بہت نازک حالات میں ہے۔

ایسے وقت میں پوری امت مسلمہ کو متحد ہونا چاہیے انہوں نے کہاکہ پاکستان مین امن کی خوشبو تب پھیلے گی جب پاکستان میں نظام مصطفےٰۖکا نفاذ قائم ہو گا انہوںنے کہا کہ میں اللہ رب العزت کا کروڑ ہا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے پیغام حق کو عام کرنے کیلئے اپنے والد گرامی کی طرح توفیق دی ہے انشاء اللہ اب سنی تحریک اپنے حقیقی مشن کو عام کرنے کیلئے پاکستان میں نظام مصطفےٰۖ کو نفاذ کے لئے اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اپنی ہر ممکن کو شش کرے گی ۔اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں اس کی خوشبو پھیلے گی کانفرنس میں دویژنل صدر سنی تحریک ناصر عباس نقشبندی ،ضلعی صدر سنی تحریک ساجد محمود رضوی ،رہنما سنی تحریک صاحبزادہ پیر سید جاوید اکبر شاہ سلطانی قادری ، ڈویژنل ناظم اے ٹی آئی حافظ محمد عمران قادری ،تحصیل صدر حضرت خان قادری نے بھی خطاب کیا کارکنان نے اپنے قائد کے والہانہ استقبال کیا اور جھنگ سٹی جامع مسجد شان اولیاء اللہ اجمیری چوک مین لایا گیا اور اختتام پر سب کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔