ملک میں آئندہ عام انتخابات کیلیے سنی اتحادکونسل نیبھی انتخابی منشور کااعلان کرتے ہوئے اہم نکات جاری کردیئے ۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے ایک سو پچاس صفحات پر مشتمل انتخابی منشور کے چیدہ چیدہ نکات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل ملک میں عملی طور پر نظام مصطفے نافذ کرے گی اور اس سلسلے میں ضروری قانون سازی کی جائے گی ۔ کسی بھی سیاسی، مذہبی اور لسانی جماعت کو عسکری ونگز قائم کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر قانون سازی کا عمل قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس سے ہی شروع کر دیا جائے گا۔ غیرآباد سرکاری زمین غریب ہاریوں، بے زمین کسانوں اور بیروزگار نوجوانوں میں تقسیم کرے گی۔ بڑے شہروں کے قرب و جوار میں بے گھر افراد کے لیے سرکاری زمینوں پر دو کمروں پر مشتمل فلیٹس تعمیر کئے جائیں گے۔